LIVE

شہباز گل نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

 سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے: شہباز گل کا درخواست میں مؤقف۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی لہذا ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا تھا۔

شہباز گل پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔

گزشتہ روز عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔