LIVE

منال کے امریکی اداکارہ کی اسٹوری چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

اداکارہ منال خان کے بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرنے پر ان کے بہنوئی اداکار منیب بٹ نے ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی، دوران شو میزبان کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ 'جب سوشل میڈیا پر اس چیز کو اٹھایا گیا تو ہم سب ہنس رہے تھے اور فیملی کے واٹس ایپ گروپ پر منال پر بننے والی میمز شیئر کر رہے تھے'۔

منیب نے کہا 'کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ اسٹوریز پوسٹ کرتے ہیں، اس نے بھی وہ تصویر دیکھی اور شیئر کر دی، منال کا یہ مقصد نہیں تھا کہ لوگ سمجھیں وہ اس کے ناشتے کی تصویر  ہے'۔

انہوں نے کہا 'ہم سب گھر میں اس کے ساتھ مذاق کر رہے تھے، ہم نے اسے بہت انجوائے کیا'۔

پس منظر:

ہوا کچھ یوں کہ امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب کے گلاسوں کو ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کر دیا۔

35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا اور وہی ہوا سوشل میڈیا صارفین نے منال کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔