LIVE

عطا تارڑ کے بعد رانا مشہود کے گھر بھی پولیس کا چھاپہ

ویب ڈیسک
August 13, 2022
 

پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے لیکن میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہوں: رانا مشہود۔ فوٹو فائل

لاہور: پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے بعد لیگی رہنما رانا مشہود کے گھر بھی چھاپہ مارا ہے۔

رانا مشہود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مسلم ٹاؤن میں میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے لیکن میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہوں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔