LIVE

مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے: عروہ حسین

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے: اداکارہ/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عروہ حسین  کے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو   کے کلپس وائرل  ہورہے ہیں جن میں سے ایک کلپ میں انہیں مردوں کی ضرورت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔

انٹرویو کلپ میں میزبان نے اداکارہ سے مردوں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عروہ کا کہنا تھا مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں  لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

دوران انٹرویو عروہ نے ڈراموں کی اسکرپٹنگ سمیت بچوں اور خواتین سے متعلق بنائے جانے والے ڈراموں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔