LIVE

اسرائیلی پولیس کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

فوٹو: فائل

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کے والد محمد شاہم کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسلحےکی تلاش کے نام  پرگھر  پر چھاپہ مارا، اسرائیلی پولیس نےگھر میں فائرنگ شروع کردی اور گولی بیٹے کے سر میں لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے محمد شاہم کے والد کے دعوے پر رد عمل سےگریز کیا ہے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے محمد شاہم کےقتل کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔