LIVE

چڑیا گھر کی عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی کے حملے میں چل بسی

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

فوٹو: غہر ملکی میڈیا

اسکاٹ لینڈ میں ایک چڑیا گھر کی عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی نشریاتی بی بی سی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا کے چڑیا گھر کی 35 سالہ مادہ پینگوئن 'ولووٹز' گزشتہ ہفتے لومڑی کے حملے میں ہلاک ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق لومڑی پینگوئن کے انکلوژر کو توڑ کر اندر داخل ہوئی اور اپنے حملے سے  ولووٹز کی جان لے لی۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مادہ پینگوئن کی موت کی اطلاع دی اور کہا کہ ولووٹز کی کمی محسوس کی جائے گی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق لومڑی کے حملے سے انکلوژر میں موجود دیگر پینگوئنز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔