LIVE

وفاقی کابینہ کیجانب سے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
August 15, 2022
 

پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب ادویہ ساز کمپنیاں 35 ادویات نہیں بنا رہیں: ڈریپ حکام— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق 35 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائسنگ کمیٹی نےکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب ادویہ ساز کمپنیاں 35 ادویات نہیں بنا رہیں جن میں خودکشی سے بچاؤ، نفسیاتی اور دماغی امراض کی مختلف ادویات شامل ہیں۔

ادویہ ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ  پاکستان میں اس وقت 70 سے زائد ادویات پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب دستیاب نہیں، ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ نہ کیا گیا تو مزید ادویات بننا بند ہو جائیں گی۔