LIVE

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

امین انور
August 16, 2022
 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا/ فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

کراچی کے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف مرحوم کی  بیٹی دعا عامر کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے دعا عامر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا جو ایک شہری کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

عامر لیاقت کے ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی اور ان کی بیٹی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔