LIVE

وفاقی کابینہ کا اجلاس: تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا، ذرائع

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

وفاقی کابینہ کو موسمیاتی تبدیلی پر بحران سے متعلق بریفنگ دی گئی،کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہیں ہوا جب کہ کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں وزارت قانون کو ڈکلیئریشن لانے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کو موسمیاتی تبدیلی پر بحران سے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد کابینہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی سمری بھی مؤخر کردی۔