LIVE

پاکستان نے ماسکو میں ہونے والا آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

پاکستان نے ماسکو میں ہونے والا آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئے آتش بازی کے رنگا رنگ بین الاقوامی مقابلے میں دنیا بھر سے 8 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستانی آتش باز ٹیم کی قیادت شاہد محمود بٹ نے کی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

دلکش آتش بازی نے رات کے وقت آسمان کو رنگین کر دیا۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے ملی نغمے ’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘ پر آتش بازی کی گئی۔

مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو کامیاب قرار دیا گیا اور ٹیم کے شاہد محمود بٹ کی قیادت میں ٹیم نے ٹرافی وصول کی۔

بین الاقوامی مقابلے اپنے نام کرنے والی پاکستانی ٹیم کے سربراہ شاہد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، حکومت نے ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے مکمل سپورٹ کیا۔