LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

ویب ڈیسک
August 16, 2022
 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 513 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 51 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کم ہو کر 43436 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 513 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 51 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 16 ارب سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہوکر 7254 ارب روپے ہے۔