LIVE

حجاج کرام کی وطن واپسی،پوسٹ حج آپریشن مکمل ہوگیا

ویب ڈیسک
August 17, 2022
 

فوٹو:فائل

سعودی عرب سے  حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہوگیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے مطابق کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر بھی پوسٹ حج آپریشن مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر14 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہا جس میں مجموعی طور پر 154 فلائٹس سے 25 ہزار 490 حجاج وطن واپس آئے جبکہ 4 ہزار ایک سو حجاج 73 پرائیویٹ فلائٹس سے واپس لوٹے۔

 سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ 21 ہزار 390 حجاج 81 شیڈولڈ فلائٹس سے وطن واپس آئے،کراچی ائیرپورٹ پر 140 پروازوں سے 17 ہزار 976 حجاج واپس لوٹے۔