LIVE

اسلامی یکجہتی گیمز: پاکستان کے کراٹیکا سعدی عباس کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

فیضان لاکھانی
August 17, 2022
 

ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں سعدی کا سامنا ٹاپ سیڈ پلیئر سے تھا— فوٹو: فائل

اسلامی یکجہتی گیمز میں  پاکستان کے کراٹیکا سعدی عباس کو دوسرے راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔

ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں سعدی کا سامنا ٹاپ سیڈ پلیئر سے تھا۔

ازبکستان کے ورلڈ چیمپئن داستون بیک نے سعدی کو 0-1 سے ہرادیا۔

پاکستان کے مراد علی کو بھی راؤنڈ آف 32 میں شکست ہوئی، مراد علی کو ازباکستان کے زین الدین ورسخان نے شکست دی۔

اس کے علاوہ  پاکستان کے نصیر احمد کو بھی راؤنڈ آف 16 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نصیر احمد کو آذربائیجان کے آغا لرزادے نے سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 سے شکست دی۔