LIVE

اب موٹر سائیکل کی ٹنکی کتنے میں فُل ہو گی؟

ویب ڈیسک
August 18, 2022
 

اگست 2022 میں پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول کی اوسط قیمت 233.91 روپے ہے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 95 فیصد زیادہ ہے—فوٹو فائل

ملک میں پیٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

حال ہی میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد عوام نے سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کیا۔

اگست 2022  میں پاکستان میں ایک لیٹر  پیٹرول کی قیمت 233.91 روپے ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 95 فیصد زیادہ ہے، اگست 2021 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119.80 روپے تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت موجودہ اتحادی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کو ناصرف صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اتحادی جماعتوں نے بھی سخت ردعمل دیا۔

اب موٹرسائیکل کی ٹنکی کتنے میں فُل ہو گی؟

پاکستان میں زیادہ تر مرد  حضرات موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ وہ طبقہ ہے جو دوسروں کے مقابلے پیٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  پر گہری نظر رکھتا ہے۔

موٹرسائیکل سواروں کی آسانی کے لیے جیو ٹی وی نے اس رقم کا حساب لگایا ہے جو انہیں ٹنکی فُل کروانے کے لیے درکار ہوگی۔

موٹر سائیکلوں کے حساب سے قیمتیں دیکھیں:

Bike Fuel capacity(in litres)Total as per old price(in rupees)Total as per new price(in rupees)
70cc
Super Power102,271.92,339.1
Unique92,044.72,105.2
Super Star102,271.92,339.1
Honda8.51,931.11,988.2
110cc
Suzuki92,044.72,105.2
125cc
Super Power122,726.32,806.9
Unique122,726.32,806.9
Honda9.22,090.12,151.9
Yamaha132,953.473,040.8
150cc
Honda132,953.473,040.8
Suzuki122,726.32,806.9