LIVE

بیوی بیٹی سے ڈرتا ہوں، پیسے بیوی سے لیتا ہوں اور حساب بھی دیتا ہوں: خلیل الرحمان

ویب ڈیسک
August 19, 2022
 

میں نے بیوی سے کبھی حساب نہیں مانگا فخر سے کہتا ہوں کہ اہلیہ کو اپنے پیسوں کا حساب دیتا ہوں : خلیل الرحمان/اسکرین گریب

معروف مصنف اور  ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان  قمر نے بیوی اور  بیٹی سے ڈرنے کا اعتراف کیا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں  خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں بیوی سے ڈرتاہوں لیکن بیٹی سے زیادہ ڈرتا ہوں کیوں کہ مجھ میں بیٹی کو انکار کی ہمت ہی نہیں ہے۔

 خلیل الرحمان قمر  نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میری اہلیہ کے اردگرد گھومتی ہے، میں نے جو بھی کچھ کمایا،  لاکر بیوی کی ہتھیلی پر رکھ دیا، بعد میں اہلیہ سے ہی ضرورت پڑنے پر مانگتا ہوں کیوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہوتے۔

مصنف کا کہنا تھا کہ  میں نے بیوی سے کبھی  حساب نہیں مانگا، فخر سے کہتا ہوں کہ اہلیہ کو اپنے پیسوں کا حساب دیتا ہوں۔

دوران انٹرویو خلیل الرحمان قمر کی اہلیہ نے ان کی تعریف بھی کی اور کہا کہ خلیل الرحمان قمر بہت اچھے، سچے اور کھرے انسان ہیں، انھوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، ان  کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔