LIVE

لاہور بورڈ نے سپلیمنٹری امتحانات کا نام تبدیل کردیا

ویب ڈیسک
August 19, 2022
 

سپلیمنٹری امتحانات میں پہلے نئے امیدوارامتحان نہیں دے سکتے تھے: ترجمان— فوٹو: فائل

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سپلیمنٹری امتحانات کا نام تبدیل کردیا۔

ترجمان کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات کا نام سیکنڈ سالانہ امتحان ہوگا اور سیکنڈ سالانہ امتحان میں فیل شدہ اورفریش امیدواربھی امتحان دیں سکیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سپلیمنٹری امتحانات میں پہلے نئے امیدوارامتحان نہیں دے سکتے تھے۔