LIVE

بلوچستان میں بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے 27 اگست تک بند کردیے گئے

ویب ڈیسک
August 21, 2022
 

بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتےکی تعطیلات کی گئیں: نوٹیفکیشن جاری— فوٹو: فائل 

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کل سے27 اگست تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ بارشوں کے باعث صوبے کے تعلیمی اداروں میں ایک ہفتےکی تعطیلات کی گئیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے اور اب تک مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔