LIVE

عالیہ بھٹ کو پہلی فلم میں اداکاری کا کتنا معاوضہ ملا تھا؟

ویب ڈیسک
August 21, 2022
 

فوٹو:فائل

کیا آپ جانتے ہیں 2012 میں کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 'سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی عالیہ بھٹ کو  اس فلم میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ ملا  تھا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے حال ہی میں یہ ایک انٹرویو میں اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں ملنے والے معاوضے کے بارے میں بتایا۔

رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہیں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں  کام کرنے کے عوض 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک  ملا تھا جو انہوں نے اپنی والدہ کو دے دیا تھا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت سے اب تک میرے سارے پیسے میری والدہ ہی سنبھالتی ہیں۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں کتنی رقم موجود ہے  لیکن مجھے پتا ہے کہ میرے پاس کافی پیسے جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ٹیم ہمیشہ کہتی ہے کہ آپ وقت نکال کر اپنے بینک اکاؤنٹس کے معاملات دیکھیں، اب میں ماں بننے والی ہوں ، میں نے محسوس کیا ہے کہ اب واقعی مجھے اپنے بینک اکاؤنٹس خود سنبھالنے چاہییں۔ 

واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی بالی وڈ ڈیبیو کیا تھا، تینوں کی ہی اداکاری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔