LIVE

تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک
August 22, 2022
 

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی آرگنائزیشن کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائی/فوٹوفائل

 جیو جیوز کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف نجی اداروں کو جوائن کرنے اور چھوڑنے کی وجوہات بتائیں۔

 جیو کے پروگرام’ ہنسنا منع ہے‘ کو جوائن کرنے کی وجہ سے متعلق بات کرتے ہوئے تابش کا کہنا تھا کہ ناظرین کی بہت بڑی تعداد ٹی وی دیکھتی ہے، میں  نے مقصد بنا لیا ہے کہ مجھے اگلے 3 ، 4 سالوں میں زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت چاہیے کیونکہ میں نے  سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تابش ہاشمی کے مطابق میں صرف ذہن بناتا ہوں باقی  اللہ اس کو مکمل کرتا ہے اور  مجھ میں اسکلز اتنی ہیں کہ میں کسی بھی جگہ 3 سے 4 سال سے زیادہ نہیں ٹھہرتا۔

میزبان تابش ہاشمی نے اپنے انٹرویو میں نوجوانوں کو بھی خود کو چیلنجز دینے کی ہدایت کی۔