LIVE

پاکستان جونیئر لیگ: جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز بھی بطور مینٹور شامل

سہیل عمران
August 24, 2022
 

جاوید میانداد اور سر ویون رچرڈز دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں اترنے کے لیے پرجوش ہیں۔ فوٹو فائل

پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ویون رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کر لیا گیا ہے۔

جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

سرویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ اسٹارز سامنے آئیں گے۔

جاوید میانداد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہو گا۔

قومی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔