LIVE

دادو میں بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں کی طرف بڑھنے لگا

ویب ڈیسک
August 25, 2022
 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم پانی میں پھنسےہیں،مدد کیلئے کوئی نہیں پہنچ رہا__فوٹو فائل

دادو میں گاؤں مرید ببر کا رنگ بند ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلابی پانی گھروں کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم پانی میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن مدد کے لیے کوئی نہیں پہنچ رہا۔

اس کے علاوہ شکارپور  میں بارش کے باعث کئی مقامات پر  پانی جمع ہو گیا اور کئی کچے مکانات گر گئے ہیں۔

سڑکوں اور  سیلابی کیمپس میں موجود متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، نکاسی آب کا نظام مکمل طور  پر ناکام ہے اور  رہائشی کالونیاں زیر آب آگئی ہیں۔