LIVE

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی گئی

ویب ڈیسک
August 27, 2022
 

وزیراعظم نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے فری کال کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی، اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں نے پاکستان کے طول و ارض میں تباہی مچا رکھی ہے، بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان رپورٹ ہو چکا ہے اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہونے کے باعث متعدد شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔