LIVE

سیلابی ریلوں کی متوقع آمد، دریائے سندھ کی قریبی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل

ویب ڈیسک
August 27, 2022
 

انتظامیہ کے مطابق پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکیلئےآپریشن جاری ہے۔ فائل فوٹو

راجن پور:  دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے تحت شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جانی نقصانات کے پیش نظر قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ میں آج اور کل بڑے سیلابی ریلوں کی آمد متوقع ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے او ر بچاؤبندکے ساتھ کی آبادی کیلئےالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکیلئےآپریشن جاری ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سندھ اور پنجاب میں انڈس ہائی وے 8 روز سے بند ہے، انڈس ہائی وے پرٹریفک کی بحالی کیلئےاسٹیل کےعارضی پل بنانے کا کام بھی جاری ہے۔