LIVE

ویڈیو: پانی کے بلبلے ہاتھی کے بچے کو بھی بھاگئے

ویب ڈیسک
August 28, 2022
 

ٹیکساس کے فورٹ ورتھ چڑیا گھر میں 10 ماہ کے ہاتھی کے بچے کی پانی کے بلبلوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو نے سب کے دلوں کو موہ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 10 ماہ کے ہاتھی کے بچے کو پانی کے بلبلوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ مصنوعی بلبلے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ایک مشین سے بنائے گئے، انتظامیہ کے مطابق ہاتھی کے بچے کو کھیلنے کے لیے ایک نئی چیز کا تجربہ کروایا گیا جسے ہاتھی کے بچے نے خوب پسند کیا ہے۔

چڑیاگھر انتظامیہ کی جانب سے ہاتھی کے اس بچے کا نام برازوس رکھا گیا ہے اور فورٹ ورتھ زو کے سوشل میڈیا پیج پر موجود ویڈیو صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔