LIVE

سیلاب: سندھ میں مزید 54 افراد جاں بحق، تعداد 402 ہوگئی: پی ڈی ایم اے

ویب ڈیسک
August 29, 2022
 

فوٹو فائل

سندھ میں سیلاب کے نتیجے میں مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 402 ہوگئی۔

صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سےمتعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال کےباعث 24گھنٹوں میں 54 افراد انتقال کرگئے۔

جاں بحق افراد کی تعداد سب سےزیادہ شکار پور میں رہی جو کہ 51 تھی،مٹیاری میں 2 جب کہ شہید بےنظیرآباد میں ایک شخص کی موت ہوئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں151 مرد،69عورتیں اور 160بچےشامل ہیں۔

مون سون کےآغازسےاب تک سندھ میں 402 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ  ایک ہزار55 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں 600مرد،255 عورتیں اور 200 بچےشامل ہیں۔