LIVE

گوگل کروم کا نیا سکیورٹی ٹول استعمال کرنے کا طریقہ جان لیں

ویب ڈیسک
September 01, 2022
 

یہ ٹول صارفین کے لیے دستیاب ہے / اسکرین شاٹ

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے اور اسی لیے کمپنی کی جانب سے اسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز یا کمپیوٹر میں گوگل کروم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لیےکچھ عرصے قبل نیا سکیورٹی ٹول متعارف کرایا گیا تھا۔

 ان ہانسڈ سیف براؤزنگ استعمال کرنے سے ہیکنگ حملوں سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اس فیچر سے آپ زیادہ محفوظ براؤزنگ کو ان ایبل کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق اس سیٹنگ سے صارفین ویب براؤزنگ کے دوران زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں کیونکہ یہ ٹول مشتبہ فائلز سے آگاہ کرتا ہے۔

یہ سیٹنگ بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوتی بلکہ خود کرنا ہوتی ہے۔

اس کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس یا کمپیوٹر پر گوگل کروم اوپن کریں اور تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں پرائیویسی اینڈ سکیورٹی پر کلک کر کے سکیورٹی پر جائیں۔

کمپیوٹر پر ان ہانسڈ پروٹیکشن پر کلک کریں جبکہ اینڈرائیڈ پر سیف براؤزنگ کے آپشن کا انتخاب کریں۔

ایک بات یاد رکھیں کہ یہ سیٹنگ صرف ایک ڈیوائس میں ان ایبل ہوگی۔

اگر سیٹنگ ڈس ایبل کرنا چاہتے ہیں تو اوپر درج طریقہ کار پر عمل کریں۔