LIVE

فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
September 02, 2022
 

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا — فوٹو: فائل

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پچیس سالہ فلسطینی کو نابلس کے مہاجر کیمپ میں گردن میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

ایک اور فلسطینی کو قلندیہ مہاجر کیمپ میں سینے میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔