LIVE

آج لاہور دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار، کراچی کا کونسا نمبر؟

ویب ڈیسک
September 07, 2022
 

فوٹو فائل

پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 164پوائنٹس پر ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 7 ویں  نمبر  پر ہے، کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 132ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  آلودہ شہروں میں کویت سٹی دوسرے اور  ریاض تیسرے نمبر  پر ہے۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس میں 151سے 200 تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔