LIVE

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
September 08, 2022
 

امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی — فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات  فروخت  کرنےکی منظوری دے دی۔

پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے،  اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔

امریکی ادارے یو  ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے  یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔