LIVE

پشاور میں فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

ابوبکرصدیق
September 11, 2022
 

خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کبوتر چوک پر خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فوٹو فائل

پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا محفل موسیقی سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کبوتر چوک پر خواجہ سراؤں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی شناخت ڈولفن ایان، حسینیہ اور مینا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خواجہ سراؤں کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہاڑ پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔