LIVE

سورج کا یہ روپ آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

ویب ڈیسک
September 11, 2022
 

گزشتہ دنوں ان تصاویر کو جاری کیا گیا / فوٹو بشکریہ این ایس ایف

سورج کی جانب دیکھنا ہی ممکن نہیں اور اس کی واضح تصویر لینا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔

مگر ہمارے نظام شمسی کے ستارے کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جو Inouye سولر ٹیلی اسکوپ نے کھینچی ہیں۔

امریکی ریاست ہوائی میں اس ٹیلی اسکوپ نے اپنے کام کا آغاز اگست کے آخر میں کیا تھا اور اس حوالے سے سورج کی 2 تصاویر جاری کی گئیں۔

ان تصاویر میں سورج کو ایک نئے انداز سے دکھایا گیا ہے / فوٹو بشکریہ این ایس ایف

اسے دنیا کی سب سے طاقتور سولر ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا ہے جو سورج کا مشاہدہ انتہائی گہرائی میں جاکر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان میں سے ایک تصویر میں سورج کی سطح کے اس ماحول کو دکھایا گیا ہے جسے chromosphere کہا جاتا ہے۔

اس تصویر میں 51 ہزار میل کے رقبے کو کور کیا گیا ہے۔

ایسی تصاویر پہلی بار لی گئی تھیں / فوٹو بشکریہ این ایس ایف

دوسری تصویر میں سورج کی سطح کو دکھایا گیا ہے جو بظاہر ایسی لگ رہی ہے جیسے ریت کو مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جارہا ہو۔

ٹیلی اسکوپ کو فنڈز فراہم کرنے والی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر Sethuraman Panchanathan نے بتایا کہ اس ٹیلی اسکوپ سے ہمیں اپنے ستارے کے بارے میں کافی کچھ نیا جاننے کا موقع ملے گا۔