LIVE

’ہم دوستی، پسند نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟‘، شعیب کا ٹیم کی شکست پر ردعمل

ویب ڈیسک
September 11, 2022
 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا— فوٹو: فائل

پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

پاکستان کی شکست پر شعیب ملک نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھاکہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔