LIVE

ویڈیو: دورہ سیہون کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی کشتی تیل ختم ہونےکے باعث بند ہوگئی

ویب ڈیسک
September 12, 2022
 

سیہون کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی کشتی تیل ختم ہونے کے باعث بند ہوگئی۔

دورہ سیہون کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی کشتی لعل باغ کے مقام  پر پہنچی تو تیل ختم ہونے پرکشتی بند ہوگئی۔

اس موقع پرکشتی چلانے والی ٹیم  نے  پانی میں اتر کر کشتی کو دھکا لگایا اور کچھ دور جانے کے بعد دوسری کشتی لائی گئی جس میں مراد علی شاہ سوار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کشتی بند ہونے  پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر جامشورو  پر اظہار برہمی کیا۔