LIVE

اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ : پاکستان آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

فیضان لاکھانی
September 12, 2022
 

فوٹو: جیو نیوز

اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان  آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

آسٹریلیا میں جاری اوور  60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے پہلےکھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 215 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر جینسن 91 رنز  بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے اشرف پکھالی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے 216 رنز کا ہدف دو گیندوں قبل 9 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمد اسلم 63 اور طاہر راشد 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بدھ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔