LIVE

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے: نیڈ پرائس

ویب ڈیسک
September 14, 2022
 

اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ — فوٹو: فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔

میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔