LIVE

ٹرینوں کی بندش سے بے روزگار قلیوں کو امدادی رقم کی فراہمی

افضل ندیم ڈوگر
September 15, 2022
 

قلیوں کو محکمہ ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر دس ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔فوٹو ترجمان ریلوے

ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار  ہونے والے قلیوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے امدادی رقم دی گئی ہے۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہوگئی ہے۔

 حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحاق بلوچ کی نگرانی میں فی قلی 10 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔