LIVE

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 16, 2022
 

انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 8.66 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مہینے انٹربینک میں اب تک ڈالر 18.09 روپے مہنگا ہوچکا ہے— فوٹو: فائل

انٹربینک تبادلہ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے مہنگا ہوکر کاروبار اختتام پر 236.84 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 8.66 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مہینے انٹربینک میں اب تک ڈالر 18.09 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 241 روپے برقرار ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 6.50 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان