LIVE

بھارتی صنعتکار دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

ویب ڈیسک
September 17, 2022
 

 گوتم اڈانی 155 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کی دوسری اور ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ فوٹو فائل

بھارت کے ارب پتی تاجر اور  اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی گئی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی 155 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کی دوسری اور  ایشیا کی پہلی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک 273 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے ساتھ بدستور  پہلے نمبر  پر ہیں جبکہ فرانس کے بزنس مین برنارڈ ارنالٹ155 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر  پر ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس 149 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر  پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام سے ایک روز قبل یعنی جمعرات کو بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی لیکن اس گراوٹ کے باوجود اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اڈانی گروپ کی تمام 7 رجسٹرڈ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ 

گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کو 4 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث گوتم اڈانی کی دولت میں 5 اعشاریہ 2 ارب ڈالر  کا اضافہ ہوا جبکہ برنارڈ ارنالٹ کی مالیت میں 2 اعشاریہ 3ارب ڈالر اور جیف بیزوس کے اثاثوں میں 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔