LIVE

لبنان میں اپنی ہی رقم نکلوانے کیلئے عوام کے بینکوں پر حملے

ویب ڈیسک
September 17, 2022
 

فوٹو: رائٹرز

لبنان میں کھاتےداروں نے اپنی ہی جمع شدہ رقم نکلوانے کے لیے 5 بینکوں پر حملے کر دیے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعات جمعے کے روز پیش آئے جہاں کچھ مسلح اکاؤنٹ ہولڈرز   بینکوں پر حملہ آور ہوگئے۔

لبنان کی حکومت کی جانب سے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی رقم نکلوانے کےلیے بینکوں پر 7 حملے کیے گئے تھے۔ اب  بینکوں نے احتجاجاً پیر سے تین روز کے لیے لبنان بھر میں بینک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں 2019 سے اقتصادی بحران جاری ہے، لبنانی کر نسی کی قدر میں گراؤٹ دیکھتے ہوئے حکومت نے بینکوں سے بھاری رقوم نکلوانے پر پابندی عائد کردی تھی۔