LIVE

آزاد خالصتان کیلئے کینیڈا میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک
September 17, 2022
 

ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ سے قبل ٹورونٹو میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ فوٹو سوشل فائل

بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں کل ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں کے مطابق  ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سے قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سیاسی کشیدگی عروج پرپہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی کشدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ایک مندر  میں توڑپھوڑ کی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے ریفرنڈم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں اور ریفرنڈم کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔