LIVE

اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

افضل ندیم ڈوگر
September 19, 2022
 

 ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے/فوٹوجیو نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3 موٹر کاروں کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ہے۔

فوٹوجیو نیوز

کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران مجموعی طور  پر تین کاروں سے 252 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو موقع  پرگرفتارکر لیا گیا۔

 ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔