LIVE

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبروں کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیا

ویب ڈیسک
September 20, 2022
 

فوٹو: اے ایف پی

کریملن نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنےکی خبریں جھوٹ ہیں۔

کریملن نے کہا کہ روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

اس سے قبل یوکرین نے پچھلے ہفتے ازیوم میں سیکڑوں اجتماعی قبریں ملنےکا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہرکا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔