LIVE

رواں سال صرف پاکستانی روپیہ نہیں، دیگرکرنسیوں کی قدربھی کم ہوئی

ویب ڈیسک
September 20, 2022
 

غیر ملکی کرنسیوں کی قدرمیں سب سے زیادہ کمی روسی روبل میں ہوئی— فوٹو: فائل

رواں سال صرف پاکستانی روپیہ نہیں بلکہ دیگر ممالک کی کرنسیوں کی قدربھی کم ہوئی۔

گزشتہ سال دسمبر سے لیکر ستمبر 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈز اور یورو کی قدر بھی کم ہوئی ہے۔

غیر ملکی کرنسیوں کی قدرمیں سب سے زیادہ کمی روسی روبل میں ہوئی اور یہ اس کی قدر 37 فیصد کم ہوئی ہے۔

ترکش لیرا کی قدرمیں 27 فیصد، ارجنٹائن پیسو کی قدر 28 فیصد  اور پاکستانی روپےکی قدر 33 فیصدکم ہوئی ہے۔

بنگلا دیشی ٹکہ کی قدر 18 فیصد، برطانوی پاؤنڈز کی قدر 15.6 فیصد، یورو کی 12 فیصد، تھائی کرنسی بھات کی قدر میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی۔

چینی یوآن کی قدر9فیصداوربھارتی روپےکی قدر بھی 7 فیصد کم ہوئی ہے۔