LIVE

بیٹے کا بوڑھے باپ پر سرعام پر تشدد، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
September 21, 2022
 

وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں بیٹے کو باپ کو گلی میں ڈنڈے سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے/اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر  ایک بیٹے کی سر عام بوڑھے باپ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں بیٹے کو باپ کو گلی میں ڈنڈے سے  مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو بھارت کی نیوز  ایجنسی کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر جودھ پور میں پیش آیا جہاں بیٹے نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر باپ کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔