LIVE

محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش،کرکٹر نے تصویر بھی جاری کردی

ویب ڈیسک
September 21, 2022
 

فوٹو: محمد عامر انسٹاگرام

 فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

محمد عامر نے بدھ کے روز  انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا کہ جوڑے کے ہاں  بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نےساتھ ہی  بیٹی کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ 'الحمدللہ خدا نے ہمیں بیٹی عائرہ عامر سے نوازا ہے۔

عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خان نے ستمبر 2016 میں شادی کی تھی اور اس جوڑے کی تین بیٹیاں ہیں، جن میں سب سے بڑی کا نام منسا اور دوسری بیٹی کا نام زویا ہے۔