LIVE

روس سے معاہدہ منسوخ ہونے سے بھارت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر مجبور

ویب ڈیسک
September 21, 2022
 

فوٹو: فائل

سستی روسی گیس کا معاہدہ منسوخ ہونے سے بھارت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدنے پر مجبور ہوگیا۔ 

روسی کمپنی نے معمولی سا جرمانہ بھر کر بھارت کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

معاہدہ اچانک منسوخ ہونے کے باعث بھات کو ہنگامی طور پر 40 ڈالر  ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر گیس خریدنا پڑی، جو گزشتہ سال سے دُگنی قیمت ہے ۔

 ماہرین کے مطابق یہ اس بات کا بھی اشارہ ہےکہ روسی سپلائی متاثر ہونے سےگیس کی کمی پوری کرنے میں بھارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔