LIVE

روتی ہوئی بچی کے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
September 22, 2022
 

 بچے من کے سچے ، یہ کہاوت کافی مشہور ہے جس کا عملی مظاہرہ  ننھی بچی نے ایک پرفارمنس کے دوران کیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی اسٹیج پر اپنی باقی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہے جو  روتے ہوئے ڈانس کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی روتو رہی ہے لیکن اساتذہ کی جانب سے سکھائے گئے ڈانس اسٹیپ باقاعدگی سے کر رہی ہے۔

ننھی پری کے اس انداز نے حاضرین محفل کو  ہسنے پر تو مجبور کیا ہی ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے، وائرل ویڈیو  ہر دیکھنے والے کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔