LIVE

پاکستان میں سیلاب سے 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے: امریکی سینیٹر

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

پاکستانی حکومت نے جمہوریت اورانسانی حقوق کے مرکزی عناصر پرتوجہ دی تو تعمیرنو کا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکے گا، امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز

سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر  امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب میننڈیز  کا کہنا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کےچیئرمین باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سےگزر رہا ہے، سیلاب سے تقریباً 3000 اموات ہونےکا خدشہ ہے جبکہ 4کروڑپاکستانی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے مرکزی عناصر پر توجہ دی تو تعمیر نوکا عمل زیادہ بہتر طور پر ممکن ہو سکےگا۔

یاد رہے کہ باب میننڈیز اس سے قبل بھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دی جانے والی امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔