LIVE

کتے کی موسیقی کی دھن پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

آپ نے انسانوں کو تو گلوکاری کرتے سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کتے کو گلوکاری کرتے کبھی سنا ہے نہیں تو آپ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں جس میں ایک کتے نے گانا گا کر اپنے چھپے ٹیلنٹ کا اظہار کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس منفرد ویڈیو میں ایک گلوکار گانا گا رہا ہےلیکن یہ کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کتا ہے جو موسیقی کی تال پر  اپنے سروں کی تال ملاتے ہوئے باقاعدگی سے گانا گا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کی مالکن بھی موجود ہے جو چین کے  روایتی موسیقی کا آلہ بجا رہی ہے اور کتا ساتھ گانا گا رہا ہے۔

اس کتے کی نسل کو سائبیرین ہسکی کہا جاتا ہے اور یہ ویڈیو چین سے سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں بجانے والا یہ ایک روایتی موسیقی کا آلہ ہے جسے چینی زبان میں گوزہینگ کہا جاتا ہے۔

کتے نے موسیقی کے ساتھ گانا گا کر اپنے چھپے ٹیلنٹ کا اظہار کیا جسےسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے۔