LIVE

کامن ویلتھ گیمز: میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

سہیل عمران
September 23, 2022
 

 ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے۔ فوٹو فائل

کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے پاکستانی پہلوان کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو  آگیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں علی اسد نے 57 کلو گرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز کے لیے روانگی سے پہلے علی اسد کا پاکستان میں ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا جس پر کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی ہونے والے ان کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی۔

اے سیمپل پازٹیو آنے پر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو نکلا، علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مؤقف دینے کا موقع ملے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر 4 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے اور پاکستان سے میڈل واپس بھی لے لیا جائے گا۔